لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی، متعدد شعبوں سے منسلک دکانیں اوپن، مزدو خوشی سے نہال

لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی، متعدد شعبوں سے منسلک دکانیں اوپن، مزدو خوشی سے نہال

  

ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں جزوی نرمی اور بعض شعبہ جات کی دکانیں مقررہ وقت تک کھولنے کی اجازت دینے پر ان شعبہ جات سے منسلک شہریوں نے خوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ حکومت کے اس اقدام کو بروقت و درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدام سے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ جو لاک ڈاون سے شدید متاثر ہوکر رہ گیا تھا اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تھے وہ پھر سے جل اٹھیں گے پاکستان سروے میں محمود احمد، ظہور احمد، رانا منور، محمد زاہد، عتیق احمد، محمد نعیم، ارشد علی، وقاص احمد، نعمان احمد، بابر اور اللہ دتہ نے(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام دوستی و دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے شعبہ جات کو مقررہ وقت تک ریلیف دینے کا اقدام اٹھایا ہے جن سے لاکھوں دیہاڑی دار محنت کشوں کے چولہے جلنے کا سلسلہ منسلک ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کی جانیوالی نرمی اس بات کی متقاضی ہے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے محنت کش طبقے کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل پیراء ہوتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کوشش کریں کہ خود کو بچانے سمیت اپنے ارد گرد بالخصوص دکانوں پر خریداری کے لیے آنیوالوں میں نہ صرف فاصلے کو یقینی بنائیں بلکہ اپنے اطراف صفائی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

سروے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -