احتیاطی تدابیر کیساتھ تمام صنعتیں کھولنے کی اجازت دی جائے‘ ظفر سومرو

احتیاطی تدابیر کیساتھ تمام صنعتیں کھولنے کی اجازت دی جائے‘ ظفر سومرو

  

خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) ظفر سومرو صوبائی ترجمان ایپکا پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرکے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو باعزت روزی کمانے کے مواقع کرے تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ صنعتیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک طویل عرصہ تک لاک (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کی گئی توجتنے لوگ یہاں کورونا کی وبا سے مریں گے اس کے مقابلے میں کئی ہزار اموات بھوک کی وجہ سے ہوجائیں گی۔موجودہ صورتحال میں غریب اور متوسط طبقہ ڈیپریشن کی طرف جا رہا ہے جبکہ کاروباری طبقہ اور تاجر حضرات بھی پریشانی کا شکار ہیں۔حکومت اور انتظامیہ بچی کھچی نوکریوں کو ختم نہ کرے بلکہ اپنے وسائل اور مسائل کا ادراک کر ے ہمارے ملک میں حالیہ تین ہفتے کے لاک ڈاؤن کے دوران غریب سفید پوش اور متوسط طبقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن ھو گئی ہے حکومت کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ بیس بائیس کروڑ عوام کو لاک ڈاؤن میں محصور کر کے ان کے گھروں میں راشن پہنچا سکے یا ان کا خیال رکھ سکے۔بھوک،بیروزگاری، خود کشیوں اور ڈیپریشن جیسی بدترین بیماریوں کاالمیہ جنم لینے سے پہلے ہی حفاظتی تدابیر کے ساتھ عوام کو اپنا روزگار خود کمانے کا موقعہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین ہفتے کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں کم از کم چالیس پچاس لاکھ افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔ مخیر حضرات کی جانب سے ریلیف کا کام ایک بہت بڑا سہارا ہے عام آدمی کو پیسنے اور دیوار سے لگانے کے بجائے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کوبروئے کار لاتے ہوئے لاک ڈاؤن میں فوری نرمی اختیار کر یں ورنہ خدانخواستہ ملک میں بھوک کی وجہ سے خانہ جنگی کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں جو کورونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہوں گے۔

ظفر سومرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -