لاک ڈاؤن متا ثرین کو ریلیف دینا حکومت کا مشن‘ اعجاز سلطان بندیشہ

  لاک ڈاؤن متا ثرین کو ریلیف دینا حکومت کا مشن‘ اعجاز سلطان بندیشہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری اعجازسلطان بندیشہ نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثرہوکربے روزگارہونے والے افراد(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

کی کفالت کابیڑااٹھاتے ہوئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے اسی سلسلہ کی ایک کڑی احساس پروگرام بھی ہے جس کی بدولت عوام کوباعزت طریقہ سے مالی مددفراہم کی جارہی ہے ملکی تاریخ میں پہلی بارعوام کیلئے اتناوسیع پیمانے پراحساس امدادکے تحت مستحق افرادمیں بارہ ہزارروپے فی خاندان تقسیم کرکے مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کیلئے آسانی پیداکی گئی ہے ملک بھرکی طرح ضلع وہاڑی میں بھی احساس پروگرام مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے اورمستحق افرادکوپورے احترام کے ساتھ امدادفراہم کی جارہی ہے وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے کہ غریب اورمستحق لوگوں کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دی جائیگی۔

بندیشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -