لاک ڈاؤن‘ تاجر برادری بھی تقسیم‘ دکانیں کھل کر بزنس‘ صورتحال سنگین
ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس موذی وباء سے اپنے شہریوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے عزم کے باوجود تاجر برادری کے بے حد اصرار پر جزوی لاک ڈاون کی نہ چاہتے ہوئے بھی رعایت دینے کی حامی تو بھرلی ہے لیکن تاجر برادی میں دھڑے بندی ہونے کے باعث بعض تاجر رہنما اس جزوی لاک ڈاون اور حکومت کے فیصلے(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)
کو ماننے سے انکاری ہیں تاجر برادری کے اس لاک ڈاون پر اختلافات کے باعث اکثر مارکیٹوں جن میں لوہاری گیٹ، معصوم شاہ روڈ، چوک شہیداں، ممتاز آباد، حرم گیٹ، پاک گیٹ نیو ملتان اور النگ سرکل روڈ شامل ہیں جہاں متعدد دکانیں کھلی رہی ہیں جن کے بارے میں حکومتی سطح پر بند رکھنے کی پابندی بدستور برقرار رکھی گئی ہے جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے جو سول نافرمانی کے زمرے میں آتی ہے عوامی حلقوں کے مطابق انتظامیہ کو چاہیئے کہ تمام تاجروں کے گروپس کو بٹھاکر نہ صرف کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہی دی جائے بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی انہیں قائل کرنے کی کوشش کی جائے۔
صورتحال سنگین