وہاڑی میں حالات سے تنگ دکاندار ان ایکشن‘ بازاروں میں رونقیں

  وہاڑی میں حالات سے تنگ دکاندار ان ایکشن‘ بازاروں میں رونقیں

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) لاک ڈاؤن اورحالات سے تنگ دکانداروں نے دکانیں کھول کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی تاریخ 30اپریل تک بڑھا کر(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کئی چھوٹے دکانداروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی۔دن چڑھتے ہی کلب روڈ،چوڑی بازار،جناح روڈ و دیگر علاقوں میں دیکھادیکھی دکانداروں نے دکانیں کھول لیں جس سے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ بہت جگہ عوام کا رش بھی دیکھنے کو ملا جبکہ سیکورٹی ادارے سارا دن گاڑیوں پر بازاروں میں گھومتے رہے اور انہوں نے کسی بھی دکان کو بند نہیں کروایا۔شہر میں جگہ جگہ ناکے لگا لگا کر متعدد لوگوں کے خلاف ڈبل سواری اور خلاف ورزی پر کاروائی بھی کی گئی۔شہریوں ناصر محمود، ندیم،فریاد،عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ حکومت نے جن دکانداروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچایا جائے۔

رونقیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -