لاک ڈاؤن میں نرمی‘ جلد ہی حالت بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے‘ مسز شاہدہ احمد

  لاک ڈاؤن میں نرمی‘ جلد ہی حالت بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے‘ مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ دوہفتے کی توسیع عوام کے اجتما عی مفاد میں ہے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہر گز(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

غفلت نہ برتی جائے سماجی دوری سے ہی اس وبا کاراستہ روکا جاسکتاہے۔وہ معز زین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ جن کاروباری حلقوں کواجازت دی گئی ہے وہ احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنا ئیں اپنی اور دوسروں کی سیفٹی کو یقینی بنائیں باہمی تعاون اور اتحاد ویکجہتی سے ہی سرخر و ہونگے قوموں پرمشکل وقت اور امتحان آتے رہتے ہیں اللہ کی رحمت سے مایو س نہیں ہو نا ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ہمیں اللہ سے رجوع کرکے اللہ سے مددمانگنی ہے جلد ہی حالا ت بہتر ی کی طرف آنا شروع ہو جائیں گے۔

شاہدہ احمد .

مزید :

ملتان صفحہ آخر -