محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کو ضمنی گرانٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ

    محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کو ضمنی گرانٹ جاری نہ کرنیکا فیصلہ

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ پنجاب کابجٹ2020-21ء کی تیاری کے حوالے سے محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کو مزید کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ، محکمہ صحت میں طبی عملہ کے علاوہ کہیں کوئی بھرتی اور غیر ضروری خریداری نہیں کی جائیگی۔(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کورونا کے سبب معیشت کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔ اس وقت ہماری اولین ترجیح وائرس سے متاثرہ افراد اور کاروبار ہیں۔ محکمہ صحت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے 15ارب روپے کے اضافی فنڈز، مستحق افراد کی مالی معاونت کیلئے10ارب روپے کا پیکج، کاروباری افراد کے لیے 18ارب سے زائد کا ٹیکس ریلیف پیکج اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ محکموں کو مزید کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔تاہم ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی لباس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

گرانٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -