بار دانے کا اجراء‘ ملتان میں گندم خریداری کا سلسلہ آج سے شروع
ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری مہم 2020-21کے تحت کاشتکاروں کو گندم خریداری کیلئے باردانہ کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے،ملتا ن کے 17گندم خریداری مراکز سے کسانوں کو 23ہزار 432بوری باردانہ جاری کردیا گیا ہے اس ضمن (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
میں محکمہ خوراک ملتان کی جانب سے کسانوں کو گندم خریداری کیلئے باردانہ کا اجراء 13اپریل سے شروع کیا گیا تھا محکمہ خوراک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز تک ضلع ملتان کے17 گندم خریداری مراکز سے کسانوں کو مجموعی طور پر 23ہزار 432بوری باردانہ جاری کیا جاچکا ہے جو مجموعی ہد ف11.1فیصد بنتا ہے۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق کسانوں سے آج سے گندم خریداری کا سلسلہ بھی شروع کردیا جائے گا۔
گندم خریداری