زرتاج گل کا مختلف احساس کفالت سنٹرز کا دورہ‘ خواتین سے ملاقاتیں

  زرتاج گل کا مختلف احساس کفالت سنٹرز کا دورہ‘ خواتین سے ملاقاتیں

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)وزیر مملکت زرتاج گل نے احساس کفالت کے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چئیرمین بیت المال محمد حسین نیازی اور دیگر موجود تھے۔وزیر مملکت(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

زرتاج گل وزیر نے احساس کفالت سنٹرز پر خواتین کو ملنے والی رقوم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے موجود خواتین سے ملاقات کی اور امداد کی تقسیم سے متعلق معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے احساس کفالت سنٹرز پر مالی امداد کی تقسیم کا سسلہ جاری ہے12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں، مقامی انتظامیہ نیاحساس کفالت سنٹرز پر انتظامات بھی بہتر کیے ہیں سوشل ڈیسٹینس کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔مالی امداد کی تقسیم کا آن لائن،بائیومیٹرک اور شفاف نظام وضع کیا گیا ہے۔

ملاقاتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -