رکن صوبائی اسمبلی سید علی عباس کا ڈپٹی کمشنر خانیوال کے ہمراہ احساس کفالت سنٹر کا دورہ‘ اقدامات کا جائزہ

  رکن صوبائی اسمبلی سید علی عباس کا ڈپٹی کمشنر خانیوال کے ہمراہ احساس کفالت ...

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رکن صوبائی اسمبلی سید علی عباس شاہ کے ہمراہ سپورٹس سٹیڈیم میں قائم،،احساس کفالت پروگرام،،کے ادائیگی سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

پر خواتین کو امداد کی ادائیگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رکن صوبائی اسمبلی کو بتایا کہ ضلع میں اب تک 33ہزار 310 مستحق خواتین کو 40 کروڑ81 لاکھ 77 ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔امداد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ کیمپس پر کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کیا اور کرایا جا رہا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی سید علی عباس شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب مشکل وقت میں مستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کے خلاف اقدامات سمیت دیگر امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لاک ڈاؤن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -