حکومت ہر محاذ پر فلاپ‘ ارکان اسمبلی کی بڑھکیں کہاں گئیں‘ جمشید دستی

  حکومت ہر محاذ پر فلاپ‘ ارکان اسمبلی کی بڑھکیں کہاں گئیں‘ جمشید دستی

  

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کی طرف سے نازل کردہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں بھی اراکین اسمبلی لوٹ مار بھتہ خوری سے توبہ کر کے اللہ تعالی سے رجوع کرنے کی بجائے سیاسی مخالفین پر جھوٹے انتقامی مقدمات درج کرانے میں مصروف ہیں، انہوں نے(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کہا کہ سابق چیئرمین میو نسپل کمیٹی محمد اکرم خان چانڈیہ اور سابق ناظم و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید جمیل شاہ بخاری پر بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات کی بھر پور مزمت کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں جلد رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نیکہا کہ گزشتہ روز مظفرگڑھ پولیس نے سمگلنگ شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان بر آمد کیا اور یہ سمگلر وہی لوگ ہیں جنہیں کل تک مظفرگڑھ پولیس نے میرے خلاف جھوٹے مقدمات میں بطور مدعی استمعال کیا، انہوں نیکہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، غریبوں کا کوئی پرسان حل نہیں،عمران خان کے قوم سے کئے گئے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے جبکہ کرونا وائرس کے تدارک حتی کہ موت کو ہتھیلی پر رکھ کر دن رات خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر ز اور میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان تک مہیا نہیں کیا گیا جبکہ امدادی فنڈز بھی حکومتی اراکین اسمبلی پٹواری تحصیلدار کی رپوٹوں پر تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -