حکومت کرونا متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کررہی ہے‘ حسنین بہادر دریشک

  حکومت کرونا متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کررہی ہے‘ حسنین بہادر دریشک

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب حسنین بہادردریشک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے بچا? اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کا رلا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہمیں متحد ہو کر عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے اقدامات اٹھانے ہیں اور سب سے اہم ہمارے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس سٹاف کا تحفظ مقدم ہے جس کے لئے تمام محکمے ضروری حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں اور کورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کے طی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس سٹاف کی حفاظت کوترجیح دی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا اور اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ صرف وہی حفاظتی کٹس و آلات ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کو فراہم کئے جائیں کو این ڈی ایم اے سے منظور شدہ ہیں جبکہ ناقص و غیر معیاری حفاظتی کٹس کی خریدو فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے انسداد کورونا کے حوالہ سے محکمانہ کاوشوں بارے بریفنگ دی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -