سازشی ناکام‘ جہانگیر ترین عمران خان سے وفاداری نبھائیں گے‘ میاں جہانگیر
ملتان(نیوز رپورٹر) جہانگیر ترین ملک،حکومت اور پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار جہانگیر ترین کے دیرینہ ساتھی میاں محمد جہانگیر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں
(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کیا انہوں نے مزید کہا کECCسے ایکسپورٹ کی منظوری اورپنجاب کابینہ سے سبسڈی کی منظوری کے بعد چینی برآمد کرنا کوئی جرم نہیں اور تمام شوگر ملزوں نے باہر ملکوں میں چینی بھیجی ہے جہانگیر ترین نے چینی برآمد کی ہے تو ان کا کوکوئی جرم نہیں ہے صرف انہیں ہی کیوں ٹارگٹ کیا جار ہا ہے جبکہ ملک کی دیگر شوگر ملوں کے مالکان نے بھی سبسڈی حاصل کی ہے حتمی رپورٹ کے انتظار کئے بغیر صرف جہانگیر خان ترین پر الزام تراشی اور ان کی طرف تمام توپوں کا رخ کرنا سراسرزیادتی ہے جہانگیر ترین کا پارٹی اور حکومت بنانے میں بہت بڑا کردار ہے،جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں میاں جہانگیر نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر پارٹی کیلئے دن رات محنت کی اورہر مشکل وقت میں پارٹی کا بے لوث ساتھ دیا۔اور اپنے ذاتی وسائل سے پارٹی کو سہارا دیا پارٹی کے اندر سے سازش اصل میں حکومت کے خلاف سازش کا پلان ہے۔ اور کچھ نادان دوست وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو تصویر کادوسرا رخ پیش کر کے جہانگیر ترین کو پارٹی سے دور کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے اور جہانگیر ترین پارٹی اور عمران خان سے وفاداری نبھائیں گے۔
میاں جہانگیر