وفاقی وزیر بیان بازی سے قومی اتفاق رائے کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘ نفیسہ شاہ

وفاقی وزیر بیان بازی سے قومی اتفاق رائے کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘ نفیسہ شاہ

  

مظفرگڑھ‘ خان گڑھ (نامہ نگار‘نمائند پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ اس نازک وقت میں سب کی توجہ کورونا کو شکست دینے پر ہو تاکہ اس وباء کا خاتمہ ہو سکے جبکہ اس کے بعد سیاست ہوتی رہے گی مگر وفاقی وزراء کا رویہ اور بیان بازی قومی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

اتفاق رائے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان سے ٹیلی فون پر موجودہ صورتحال پر گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے بھی تکلیف ہے اس لیے گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کو عوام کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا ہے انہوں نیکہا کہ ہمارا وفاق سے مل کر چلنے کا مقصد صرف وباء پر قابو پانا اور غریب عوام کو ریلیف دینا ہے انہوں نیکہا کہ سندھ گورنمنٹ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اچھے اور عملی اقدامات کر رہی ہے ملک بھر میں اس وقت زیادہ وینٹی لیٹر سندھ حکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیں جس کی بدولت کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ وفاقی وزراء کو چاہیے کہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ' شوشے چھوڑنے اور غلط بیانی سے قبل حقائق کا پتہ کرلیں انہوں نیکہا کہ دنیا حیران ہے جو وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے 70 فیصد ملک کھول کر 30 فیصد لاک ڈاؤن کررکھا ہے اس نئے لاک ڈاؤن پر دنیا ششدر ہو کر رہ چکی ہے انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کو آئینی مدت گزر جانے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا پارلیمان کو تالے لگا دیئے گئے ہیں کابینہ من مانی کے غلط فیصلے کر رہی ہے اس موقع پر نوابزادہ افتخار احمد خان نے سیدہ نفیسہ شاہ کو جنوبی پنجاب کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی طرف سے آگاہی مہم کے متعلق بھی بتایا۔

نفیسہ شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -