پرائیویٹ سکولوں کی من مانیاں‘پوری فیسیں وصول کرنیکا انکشاف

  پرائیویٹ سکولوں کی من مانیاں‘پوری فیسیں وصول کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ اور حکومت نے ملک کے موجودہ صورتحال کے تحت تمام پرائیوٹ اسکولوں کی انتظامیہ کو پوری فیس اور غیر ضروری اخراجات کی وصولی سے روک دیاجبکہ اب بھی اکثروبیشترپرائیوٹ سکولز طلبائکی فیسوں میں 20 فیصدی کمی سے انکار اور غیر ضروری متفرق اخراجات کی ادائیگی کا اصرار غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

یہ بات وکلاء احتسابی تحریک کے کنوینیئر محمد سعد شبلی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان کے کئی معتبر سکولزانتظامیہ کی جانب سے پوری فیس اور تمام غیر ضروری اخراجات کی ادائیگی کے لئے واوچرز جاری کررہے ہیں جو کہ خلاف قانون اوروالدین کے لئے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ ملک میں لاقانونیت اور تعصب کی فروغ نہ ہو اور غیر قانونی غیر آئینی اقدام کی کھلم کھلے کی حوصلہ شکنی ہوئے۔
انکشاف