ضلع راجن پور‘ 203ایجوکیٹرز مستقل‘ اساتذہ میں خوشی کی لہر

  ضلع راجن پور‘ 203ایجوکیٹرز مستقل‘ اساتذہ میں خوشی کی لہر

  

جام پور( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر راجن پور نے ضلع راجن پور کے مختلف کیٹگری کے دوسو تین ایجوکیٹرز کو مستقل کر رہے2015میں بھرتی ہو نے الے ایس ای ایس ای سائنس اور دیگر گریڈ پندرہ کے جو کہ اب ای ایس ٹی کہلاہیں گے 76جبکہ ای ایس ای ٹو پی ایس ٹی بننے والے 127ایجوکیٹرز کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ 23ایجوکیٹرز کے کاغذات نامکمل ہو نے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

اور دیگر محکمانہ انکوریوں کے باعث مستقلی نہ ہو سکی۔ڈی ای او حاجی حشمت علی لنگاہ نے ارڈر تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راجن پور کی ترقی اور تعلیمی ریکنگ میں رات دن کام کیا جس کی بدولت ضلع راجن پور صوبائی تعلیمی ریکنگ میں چھتیس نمبر سے انیس نمبر پر آگیا اور اسی طرح پیک کے امتحانات میں صوبہ پنجاب کے نویں نمبر پر پہنچ گیا۔ راجن پور کی مٹی ذرخیز ہے ادارے کی رٹ قائم کرنے کے لیے بعض اوقات سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ اللہ تعالی نے میری ہر مقام پر مدد کی ہے اور کامیابیوں سے نوازہ ہے علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جلد پی ای ایس ٹی اور ای ایس ٹی کی پروموشن ہوگی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی او راجن پور راو محمد طارق خان اے ای او راو عابد حسین۔ ایلیمنڑی ایسویسی ایشن کے صدر فضل عباس۔ ارشاد احمد قریشی۔ سلطان ارشاد احمد ودیگر موجودبھی موجود تھے۔علاوہ ازیں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلع صدر سید قیصر حسین بخاری۔ جہانگیر چھینہ۔ ندیم احمدانی۔ نصراللہ بھٹی۔ قدیر خان لشاری۔ غلام شبیر خان کے علاوہ سابق ای ڈی او تعلیم ملک غلام حسین۔ سابق ڈی ای او ملک محمد رمضان اور جماعت اہلسنت کے ضلع صدر ملک فیض احمد ارائیں۔ ودیگر نے ڈی ای او حشمت لنگاہ کوحکومتی پالیسوں پر عمل درامد کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خوشی کی لہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -