کرونا وائرس: سمارٹ کارڈ رجسٹریشن کا عمل بری طرح متاثر

  کرونا وائرس: سمارٹ کارڈ رجسٹریشن کا عمل بری طرح متاثر

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی سمارٹ کارڈ رجسٹریشن کا عمل کورونا وائرس کے باعث متاثر کررہے کارڈز کی تیاری کیلئے چین سے آنے والا مٹیریل پروازوں کی بندش کی وجہ سے فراہم نہیں کیا جاسکا جس کے باعث رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر کے ساڑھے پانچ لاکھ شہری سمارٹ کارڈ رجسٹریشن سے محروم ہیں۔ مالکان کروڑوں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

روپے فیس جمع کرانے کے باوجود سمارٹ کارڈ رجسٹریشن حاصل نہیں کر سکے۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خانمیں بھی گاڑیوں کی سمارٹ کارڈ رجسٹریشن کا سسٹم پہلے ہی سست روی کا شکارتھا اور شہریوں کو شدید مشکلات تھیں، سمارٹ کارڈ رجسٹریشن کیلئے 5ماہ سے بھی زیادہ انتظار کرنا پڑتا تھا اب تیاری مکمل بند کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ای ٹی او موٹر برانچ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے آنے والا مٹیریل فراہم نہیں کیا جاسکا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے، حالات ٹھیک ہونے کے بعد اس کا تمام بوجھ ایکسائز دفاتر پر پڑے گا، سرکاری فیس جمع کرانے والے شہری دفتر آکر جھگڑا کرتے ہیں جس سے عملے کومسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -