وہوا‘ ٹرائبل ایریا کے مکین لاوارث‘ مضر صحت پانی استعمال کرنے سے بیماریاں عام

  وہوا‘ ٹرائبل ایریا کے مکین لاوارث‘ مضر صحت پانی استعمال کرنے سے بیماریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہوا(نمائندہ پاکستان)وہوا کے مغربی ٹرائبل ایریا تمن قیصرانی کے علاقے مڈ مٹھوان، کھلیرو، اسپلنگی، چتروٹہ، لزدان، سرفراغ، چھکے زام، سگھ دف، جنڈونگہ، روہڑی سمیت درجنوں علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی آج کے جدید دور میں بھی بارش کے پانی سے بھرنے والے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

تالابوں، جوہڑوں اور ٹوبوں سے پانی پینے پر مجبور ہیں انسان اور جانور اکٹھے ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے کئی مہینوں تک یہ مضر صحت پانی پینے کے باعث آئے روز کئی مردوخواتین، بوڑھے، نوجوان اور بچے پیٹ کی مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ طویل عرصہ تک بارشیں نہ ہونے سے یہ تالاب اور ٹوبے خشک ہوجاتے ہیں تو یہاں کے مکین پانی کی ایک ایک بوند کو ترس جاتے ہیں جبکہ مویشی پانی نہ ملنے سے مرجاتے ہیں مکینوں اللہ بخش،محمد افضل، خدا بخش، احمد یار، محمد یونس، مجیب اللہ، محمد کامران نے بتایا کہ بارہا عوامی نمائندوں کو صورتحال سے آگاہی کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ٹرائبل ایریا کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے