اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ 157ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں تین ماہ توسیع

  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ 157ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں تین ماہ ...

  

بہاول پور(بیوروررپورٹ ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے 157ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت میں تین ماہ کی توسیع دے دی گئی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

فیکیشن جاری کردیا گیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کووڈ 19سے پیدا شدہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کو باعث دیہاڑی دار ملازمین کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ایسے ملازمین کو گزشتہ ماہ تنخواہ بھی اداکردی گئی تھی اور اب ملازمت میں بھی توسیع دیدی ہے۔ ان مشکل حالات میں جامعہ کسی ملازم کو بھی بے روزگار نہیں ہونے دیگی وائس چانسلر نے پارٹ ٹائم اساتذہ کو بھی بروقت ادائیگیوں کے لیے احکامات دئیے ہیں۔

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -