کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر میں قصبہ مڑل کی رہائشی خاتون جاں بحق

  کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر میں قصبہ مڑل کی رہائشی خاتون جاں بحق

  

ملتان‘بستی ملوک (نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں کورونا کے شبہ میں زیر علاج خاتون دم توڑ گئی،رپورٹ کا انتظار،تین روز کے دوران پانچ افراد نے دم توڑا،دو کی رپورٹ نیگیٹیو،تین کی رپورٹس کا تاحال انتظار تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقہ قصبہ مڑل کی رہائشی 40سالہ خاتون رضوانہ بی بی جو کہ نشتر ہسپتال ملتان میں کرونا کے شبہ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

میں زیر علاج تھی گزشتہ روز مریضہ نے دم توڑ دیا،مریضہ کی کورونا رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ میت کو سخت سیکورٹی اور حفاظتی پروٹوکول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تدفین کی گئی،دوسری طرف مرحومہ خاتون کے لواحقین کا کہنا ہے کہ خاتون کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں پانچ افراد دم توڑ چکے ہیں جن میں سے دو کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو جبکہ تین دم توڑنے والے افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

کرونا /جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -