نوسر با ز لوٹ ما رکیلئے سرگرم، اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسرو ں کو احساس کفالت سنٹرز کی نگرانی کا حکم

        نوسر با ز لوٹ ما رکیلئے سرگرم، اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسرو ں کو احساس ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان میں احساس کیش ایمرجنسی پروگرام میں متاثرین کے ساتھ بدیانتی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈپٹی۔کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کیش دینے والے ریٹلر بھٹہ برادرز کے خلاف دھوکہ دہی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھٹہ برادرز نے امداد حاصل کرنیوالی خاتون کو 12ہزار روپے کی بجائے ساڑھے دس ہزار روپے کی ادائیگی کی اور متاثرہ خاتون (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

کو رسید بھی جاری نہیں کی۔مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کی سفارش پر تھانہ جلالپورپیر میں درج کیا گیا۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیوافسران کو احساس کفالت سنٹرز کی کڑی نگرانی کی ہدایت بھی کر دی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی متاثرہ خاندان کے ساتھ دھوکہ دہی کرنیوالوں کے خلاف بروقت مقدمہ درج کرایا جائے،عامر خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی امدادی رقم کا ایک ایک پیسہ متاثرین کی امانت ہے،امانت میں خیانت کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں تک ایک ایک پائی پہنچائی جائے گی اور۔ کسی کو بھی ان کی رقم ہڑپ نہیں کرنے دی جائے گی۔

نگرانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -