کل ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں

  کل ہیموفیلیا سے آگاہی کا عالمی دن مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کی موروثی بیماری ہیموفلیا سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا،ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت،بلڈ ڈونرز اورسماجی تنظیموں کے زیر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

انتظام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت اور مقررین خون کی بیماری ہیمو فلیا کی بنیادی علامات سے آگاہی اس کے تدارک اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے،ماہرین کہتے ہیں کہ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں تقریباً45 ہزارسے زائد بچے ہیموفلیا کے مرض کا شکار ہیں،ہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جو کہ ایک مخصوص پروٹین کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، اس خطرناک بیماری کا علاج، بہترین تشخیص کے بغیر ممکن نہیں،خون کا زیادہ بہنا اور بچوں کے گھٹنوں کا سوج جانا ہیموفیلیا کی ابتدائی علامات میں سے ہے، شدید ہیموفیلیا کے مریضوں میں جسم سے خون بلا وجہ بھی بہہ سکتا ہے،اگر بیماری کی نوعیت اور شدت قدرے کم ہو تو مریض کا خون سرجری یا حادثے کی صورت میں عام حالات سے زیادہ بہتا ہے اور انجماد نہیں ہو پاتا،پاکستان میں سروے نہ ہونے سے اس بیماری کے شکار افراد کا مستند ڈیٹا بھی نہیں،ماہرین کہتے ہیں کہ اس بیماری کا واحد حل پروٹین فیکٹر کے انجکشن ہیں جو مریضوں کو ہر ہفتے لگائے جاتے ہیں جس اس بیماری پر قابو پایا جاتا ہے
تیاریاں