کروڑوں کا فراڈ‘ سابق سپیشل برانچ اہلکار کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    کروڑوں کا فراڈ‘ سابق سپیشل برانچ اہلکار کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان ( کورٹ رپورٹر  ) ڈیوٹی جج احتساب عدالت ملتان نے نے ٹریول ایجنسی کی آڑ میں شہریوں سے 19 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار سابق سپیشل برانچ ملتان کے اہلکار کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کی تحویل میں دینے کا حکم دیا (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ہے۔فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق سپیشل برانچ کے سابق اہلکار ملزم محمد اسلام نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر ملتان میں جعلی ٹریول ایجنسی بنائی اور ویزا فراہم کرنے کے بہانے درجنوں افراد سے 19کروڑ روپے کی رقم ہتھیائی تھی۔ملزم کے خلاف 55 دعویدار سامنے آئے اور اپنی رقوم کا مطالبہ کیا تھا۔ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور نیب نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے رقم کی برآمدگی اور تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -