حکومت وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے‘ حبیب اللہ شاکر

    حکومت وکلا کی فلاح وبہبود کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے‘ حبیب اللہ شاکر

  

ملتان ( کورٹ رپورٹر  ) سینئر قانون دان حبیب اللہ شاکر نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں،پنجاب بار کونسل میں وکلاء کا بہبود فنڈ موجود ہے جو وکلاء لینا چاہتے ہیں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

، وکلاء بہبود فنڈ وکیل کی وفات کے بعد انکے بچوں کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے وکلاء بہبود فنڈ کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا وہ بھی سچے ہیں،اسوقت ڈیڑھ لاکھ وکلاء پنجاب بار کے انرولڈ ہیں، حکومت بار کونسلز کو 10 سے 15 کروڑ دینے جا رہی ہے۔پنجاب بڑا صوبہ ہے اگر حکومت نے ویلفئیر کا کام کرنا ہے تو فی وکیل کو لاکھ، لاکھ روپے ضرور دیں،وکیل سفید پوش ہیں جو بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں، لاکھ روپے فی وکیل کو دینے سے صرف 15 ارب روپے بنتے ہیں،وکلاء حکومتوں کو لانے سمیت اہم ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں،حکومت جس طرح مختلف شعبہ جات کو دے رہی ہے وکلاء بھی ضرورت مند ہیں،کورونا کی وجہ سے وکلاء بیروزگار ہوئے ہیں،جنوبی پنجاب کے 23 ممبران پنجاب بار ہیں جنہیں اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہئے۔پریس کانفرنس میں سینئر قانون دان زوار قریشی، سابق نائب صدر ممتاز نور ٹانگرہ، سابق جنرل سیکرٹری میاں عادل مشتاق،ایڈووکیٹ طارق عزیز کورائی، سینئر وکیل نیاز احمد خان، ایڈووکیٹ ناصر محمود غزلانی، ریحان احمد خان، مہروز شاکر، عبداللہ طاہر، سید وقاص بخاری اور سید زوہیب بخاری نے شرکت کی۔۔

حبیب اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -