نشتر ہسپتال: ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ آئسولیشن وارڈ منتقل

نشتر ہسپتال: ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ آئسولیشن وارڈ منتقل

  

کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) کبیروالا کے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، متاثرہ اشفاق فدا بستی نواں شہر کا رہائشی ہے،ضلع خانیوال میں کریضوں کی تعداد 3پر پہنچ گئی،اشفاق فدا وینس نشتر ہسپتال ملتان میں ملازم ہے،نشتر ہسپتال میں (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

ٹیسٹ کئے جانے والوں میں اشفاق فدا کا ٹیسٹ مثبت آگیا،کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آتے ہی اشفاق فدا کو آئسولیشن سنٹر ملتان منتقل کر دیا گیا،اشفاق احمد گزشتہ اتوار کو نشتر ہسپتال ملتان سے علا قہ نواں شہر گھر میں آیا ہوا تھا،اشفاق فدا کی نواں شہر چوک سے آدھا کلو میٹر دوری پر وینس کالونی کا رہائشی ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے اشفاق وینس کے خاندان کے 12 افراد کو گھر میں قرنطین کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ ضلع خانیوال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد تین ہو گئی ہے، ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈاکٹر عمارہ علی بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے شہری خود کو گھروں میں آئسو لیٹ کریں اور صحت حکام کی بتائی گئی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

ملازم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -