مظفر گڑھ‘ مختلف علاقوں میں آپریشن‘ 70لاکھ مالیت کی ہیروئن برآمد
مظفر گڑھ‘خان گڑھ (نامہ نگار) تھا نہ چوک قریشی پولیس نے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 7 کلو گرام ،براؤن، ہیروئن برامد، 3 منشیات فروش گرفتار کر لیئے گئے تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
جاری ہے، اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی زاہد محمود لغاری نے منشیات فروشوں کو کاری ضرب لگاتے ہوئے بدنام زمانہ 3 منشیات فروشوں کو مختلف علاقوں سے بیک وقت ریڈ کر کے گرفتار کر لیا، منشیات فروشوں اقبال، عالمگیر اور ظہیر شاہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلو گرام ہیروئن انٹرنیشنل کوالٹی براون کوالٹی برآمد کر لی جسکی مالیت 70 لاکھ سے بھی زائد بتائی جا رہی ہے، ڈی پی او ندیم عباس نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے 10 ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
برآمد