ڈیرہ‘ کار کی تلاشی‘ منشیات فروشوں سے 2من افیون‘ 5کلو چرس برآمد

  ڈیرہ‘ کار کی تلاشی‘ منشیات فروشوں سے 2من افیون‘ 5کلو چرس برآمد

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتارکرلیے گئے، منشیات سمگلروں سے 2من سے زائد افیون اور 5کلو چرس برآمدکرلی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے حامد مقبول سب انسپکٹرپولیس ٹیم کے ہمراہ روز مرہ گشت پر مامور (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

تھے کہ مصطفے چوک پر ایک مشکوک کار نمبری850/ICT/AHHہنڈ ا CIVICماڈل 2017آئی جسمیں دو افراد سوار تھے کو روک ک کر چیک کیا اور کارمیں رکھے ہوئے گٹو کی تلاشی لی تو دوران تلاشی کٹو میں سے 2من 2کلو افیون اور 5کلو چرس برآمد ہوئی جسے ملزمان سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہے تھے۔پولیس تھانہ صدر نے کار ڈرائیور محمد عمران جبکہ دوسرا شخص محب اللہ کو گرفتار کر کے ان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔بعدازاں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان اور ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تھانہ صدر پولیس سمیت حامد مقبول، رضوان محبوب اے ایس آئی کی کارکردگی کو سہراتا ہیں کہ انہوں نے احسن اندازمیں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

چرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -