وباء کے باعث کاروباری خواتین کا مالی تحفظ سکڑتا جا رہا ہے،شبنم ظفر

وباء کے باعث کاروباری خواتین کا مالی تحفظ سکڑتا جا رہا ہے،شبنم ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کی سابق نائب صدر اور خیر پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر شبنم ظفر نے کہا ہے کہ مردوں کے مقابلہ میں خواتین کرونا سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومت متاثرہ خواتین پرخصوصی توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں شبنم ظفر نے کہا ہے کہ کئی خاتون کارکن کم معاوضہ پر یا جزوقتی کام کرتی ہیں اور انہیں مردوں کے مقابلہ میں آمدن بھی کم ہو تی ہے۔ اس کے علاوہ بعض خواتین اپنے کاروبار کے لئے نمائشوں اور مڈل مین پر انحصار کرتی ہیں کیونکہ وہ دکانوں کاکرایہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث کاروباری خواتین کا مالی تحفظ سکڑتا جا رہا ہے۔ اس لئے حکومت فوری طور پر ان کے لئے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کرے۔ اسی طرح بیوٹی پارلر اور بوتیک کے کاروبار سے وابستہ خواتین کی آمدن بھی کم ہوئی ہے جبکہ گھروں میں کام کرنے والی لاکھوں خواتین کا روزگار بھی ختم ہو چکا ہے۔ شبنم ظفر نے مزید کہا کہ معیشت کو خواتین کی ضرورت ہے۔
جبکہ خواتین کو مساوات اور تحفظ چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی قرضوں کی وصولی میں معاونت کرے اور حالیہ بھران سے نمٹنے کے لئے کاروباری خواتین کے لئے بلاسود قرضوں کی سہولت دی جائے کیونکہ بحران کے باعث کاروباری خواتین کو مردوں کے مقابلہ میں زیادہ مالی مشکلات درپیش ہیں۔

مزید :

کامرس -