انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

  انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سٹاک مارکیٹ میں استحکام اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ایکسچینج میں روئی کے وقفے کے بعد جولائی کے لیے سودے 0.13 سینٹ (0.24 فیصد) بڑھ کر 53.20 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 37445 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 6766 کم ہیں۔

مزید :

کامرس -