حکومت ہر طرح کے کاروبار کھولنے کی اجازے دے، انجمن تاجران پاکستان

حکومت ہر طرح کے کاروبار کھولنے کی اجازے دے، انجمن تاجران پاکستان

  

لاہور/گوجرانوالہ/سیالکوٹ(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت خود تذبذب کا شکار ہے،کچھ کاروبار کھولنے اور کچھ نہ کھولنے کی منطق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا،معاشی حالات گھمبیر وہ رہے ہیں اس لئے حکومت محدود وقت کے لئے ہر طرح کے کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کا دیوالیہ نکل گیا ہے، حکومت کو پیشکش کر چکے ہیں کہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ صبح 10سے5بجے تک تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔تاجرتنظیمیں یقین دہانی کر اچکی ہے کہ حکومت کے طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انار کلی،شاہ عالم سمیت دیگر مارکیٹوں اوربازاروں میں صرف پیدل چل کر خریداری کی اجازت دی جائے جس سے حفاظتی تدابیر پر بھی عمل ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کی مسلسل بندش کی وجہ سے تاجروں کے لئے مالی معاملات چلانا مشکل ہوگیا ہے اور بہت سے تاجر کاروبارکے دوبار کھلنے پر شدید مالی مسائل کا شکارہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے یوٹیلٹی بلز معاف کرے اور انہیں بھی دوسرے شعبوں کی طرح پیکج او رریلیف دیا جائے۔

مزید :

کامرس -