وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عطیہ دینے پر انگلش بسکٹ کا شکریہ

  وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عطیہ دینے پر انگلش بسکٹ کا شکریہ

  

کراچی(پ ر) سندھ کے وزیر اعلیٰ، سید مراد علی شاہ نے حال ہی میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر زیلاف منیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی سی ای او نے وزیر اعلیٰ کے چیف منسٹر سندھ ریلیف فنڈ برائے COVID-19 کے لیے 20 ملین روپے کے عطیے کا چیک پیش کیا۔خیر سگالی کے اِس جذبے کا اظہار انگلش بسکٹ کے سماجی ذمہ داری کے اقدامات کا حصہ ہے تاکہ پاکستان کو COVID-19کے بڑھتے ہوئے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ا س موقع پر وزیر اعلی ٰسندھ نے انگلش بسکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”بحران کے دوران،اس عطیے سے صوبے میں، ہیلتھ کیئر کی فوری ضرورتیں پوری کی جائیں گی۔“عوامی صحت کو درپیش ایک ایسے چیلنج پر قابو پانے کی غرض سے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے،تمام ممکن اقدامات کرنے پر ڈاکٹر زیلاف منیر نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:”انگلش بسکٹ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس وقت کیے جانے والے تمام انسدادی اقدامات کو سراہتا ہے اور اس کے لیے اپنا تعاون پیش کرتاہے۔اس مقصد کے لیے تمام ممکن اعانت کی فراہمی ہمارا وعدہ ہے اور ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اُس وقت تک ہیں جب تک یہ بدقسمت بحران ختم نہیں ہوجاتا۔“ انہوں نے مزید کہا:”ہمارے لیے لازم ہے کہ ہم صرف یہ نہ سوچیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے بلکہ یہ سوچنا چاہیے کہ لیڈرز اپنی کمیونٹیز، اپنے لوگوں اور اپنے ملک کے لیے کیا کر سکتے ہیں!“ڈاکٹر زیلاف منیر ’دی آئی کیئر فاؤنڈیشن ( The i-Care Foundation).‘کی چیئرپرسن بھی ہیں۔آئی کیئرکی پارٹنر آرگنائزیشن دی آئی کیئر فنڈ امیریکا (The i-Care Fund America) نے بھی بیرون ملک پاکستانیوں سے 125,000امریکی ڈالرز کے عطیات حاصل کرنے میں حکومت سندھ کی مدد کی ہے۔ وائرس کے خلاف اپنی مہم کو مزید تقویت پہنچانے کے لیے، آئی کیئر حال ہی میں، پور ے شمالی امریکہ میں فنڈ ریزنگ کے لیے بہت فعال رہا ہے اور اس نے پاکستانی قوم کی صحت کے تحفظ کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات میں رقم بھی فراہم کی ہے۔ یہ

عطیات اچھی ساکھ کے حامل ا ور شفاف چینلوں کے ذریعے تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ یہ اُن ہاتھوں تک پہنچ سکیں جنہیں واقعی اِن کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -