لیدر اپ لمیٹڈ کو بعد از ٹیکس خسارہ میں 92.91 فیصد کی کمی

  لیدر اپ لمیٹڈ کو بعد از ٹیکس خسارہ میں 92.91 فیصد کی کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران پہلی ششماہی کے دوران لیدر اپ لمیٹڈ (ایل ای یو ایل) کو بعد از ٹیکس خسارہ میں 92.91 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں جولائی تا دسمبر 2019-20ء کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس خسارہ 449 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018-19ء کے لئے لیدر اپ لمیٹڈ کو 6329 ملین روپے کا خالص خسارہ ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں روں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 5880 ملین روپے یعنی 92.92 فیصد کی نمایان کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں کمپنی کا فی حصص خسارہ بھی 1.05 روپے کے مقابلہ میں 0.07 روپے فی حصص تک کم ہو گیا ہے۔

مزید :

کامرس -