صنعتوں کو دوبارہ آپریشنل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

صنعتوں کو دوبارہ آپریشنل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

  

لاہور(پ ر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق رکن و فیروز پور روڈ انڈسٹریل ویلفیئر آرگنائزیشن (فروو) کے سابق چیئرمین میاں عبدالرزاق، موجودہ چیئرمین شاہد ملک اور سابق چیئرمین محمد ریاض نے حکومت کی جانب سے صنعتوں کو دوبارہ آپریشنل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان میں کروناپھیلاؤ خدشات سے بہت کم ہے، اس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتکاروں، تاجروں اور لیبر کے لیے سنگین معاشی مسائل پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں نے صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے خود معاشی مشکلات کا سامنا کیا مگر مزدوروں کے گھروں کا چولہا نہیں بجھنے دیااور نہ ہی ورکرز کو بے روزگار ہونے دیا، ان اقدامات کا بنیادی مقصد بحیثیت قوم اپنا کردار ادا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور تعمیرات، کھاد، زرعی آلات اور برآمدی صنعت کو دوبارہ آپریشنل ہونے کی اجازت دیکر درست سمت میں قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت بتدریج دیگر صنعتوں کو بھی آپریشنل ہونے کی اجازت دے۔

مزید :

کامرس -