ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں،خواجہ خاور رشید

ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں،خواجہ خاور رشید

  

لاہور (پ ر) پنجاب اکنامک کونسل کے چیئرمین اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائے۔ کرونا کی وجہ سے پیدا کردہ حالات نے پہلے ہی بہت نقصان کیا ہے۔ ایسے میں اگر ڈینگی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدام نہ کیے گئے تو تشویشناک حالات پیدا ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی وجہ بننے والے مچھر کے انسداد کے لیے ابھی سے گلی محلوں میں کلورین اور دیگر ادویات کا سپرے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک کمپین کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کرنا چاہیے کہ وہ بھی اپنی جان و صحت کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پوری طرح اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور یہ مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتی ہے لہذا حکومت اور عوام الناس کو ابھی سے چوکنا ہونا ہوگا۔

مزید :

کامرس -