فروری، جیوٹ کی درآمدات میں 32.49 فیصد اضافہ

فروری، جیوٹ کی درآمدات میں 32.49 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) فروری 2020ء کے دوران جیوٹ کی درآمدات میں 32.49 فیصد اضافہ ہو اہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 836 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2020ء کے دوران جیوٹ کی درآمدات 631 ملین روپے رہی تھی۔ اس طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران جیوٹ کی قومی درآمدات میں 205 ملین روپے یعنی 32.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -