انفینکس کی سنسنی خیز آفر، جدید S5سیریز پر ڈسکاونٹ کااعلان

    انفینکس کی سنسنی خیز آفر، جدید S5سیریز پر ڈسکاونٹ کااعلان

  

ََ لاہور(پ ر) رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسمارٹ فونز کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والے برانڈ انفینکس نے ملک بھر میں انفینکس کے مقبول ترین موبائل فون ماڈل S5سیریز پر دوہزار روپے تک ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ 32میگا پکسلز کیمرے اور میگا ڈسپلے اور بڑی بیٹری کی خصوصیات پر مشتمل ایس فائیو سیریز پاکستان بھر میں تمام ہی لوگوں کی پسند قرار پایا ہے، جبکہ یہ ڈسکاونٹ صرف برانڈ اسٹورز اور آن لائن خریداری پر لاگو ہونگے، جبکہ S5سیریز کی کسی بھی انفینکس آفیشل برانڈ اسٹور سے خریداری پر صارفین انفینکس کی نئی متوقع ڈیوائس Infinix Note 7کی خریداری پر ایک ہزار روپے کے اضافی ڈسکاونٹ واوچر بھی حاسل کرسکتے ہیں۔ خریداری پر ایک ہزار روپے کی خصوصی پیشکش صرف یکم مئی سے 31 مئی 2020تک کے لیے خریداری کرنے والے صارفین کے لیے موزوں ہے۔ انفینکس کی S5سیریز قیمت اور جدت کے حساب سے جدید ترین ٹیکنالوجی میں سے ایک ہے، توقعات کاازالہ کرتے ہوئے ایک سستے موبائل فون کا سیلفی کیمرہ کیا فراہم کرسکتا ہے، اس کے برعکس انفینکس S5کاسیلفی کیمرہ بڑے ڈسپلے اور 32میگا پکسلز پر مشتمل ہے جب کہ بیک کیمرا 4 AIکی خصوصیت کا حامل ہے۔

اس ڈسکاونٹ آفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انفینکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Mr. Joe Huکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک دوسروں کا خیال رکھنے اور دیکھ بھال کرنے کا مہینہ ہے، اور اسی جذبے کے تحت ہم اپنے صارفین کی خوشیوں کا حصہ بنتے ہوئے اسے پہلے سے بڑا اور بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ انفینکس کے S5کا آغاز صارفین کے زبردست ردعمل کے ساتھ ہوا، اور یہ کمپنی کی انتہائی عمدہ اور زیادہ ڈیمانڈ والی ڈیوائس میں سے ایک ہے۔ ہر چیز سے متاثر ہوکر انفینکس S5جدید ترین کیمرہ، شاندار ڈسپلے، اور سوفٹ سینسرز اور بے مثال کارکردگی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے بہترین کیمرے اور ڈسپلے کے باعث اپنے صارف کو ایک عمدہ تجربہ فراہم کرنے والا ایس فائیو اپنی قیمت کے اعتبار سے مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول ترین موبائل فون ہے۔

مزید :

کامرس -