12منافع خور پکڑے گئے،28ہزار سے زائد جرمانہ

12منافع خور پکڑے گئے،28ہزار سے زائد جرمانہ

  

لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ252 مقامات کو چیک کیا گیا،28 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 28 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ12 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور12 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -