دار ارقم سکول سپرے مہم میں بھرپو ر حصہ لے گا،یاب سین خان

  دار ارقم سکول سپرے مہم میں بھرپو ر حصہ لے گا،یاب سین خان

  

لاہور(پ ر)ایم ڈی محمد یاب سین خان نے کہا کہ دارارقم سکولز جہاں انفرادی اور اجتماعی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں عملی اقدامات میں بھی پیش پیش ہیں۔ ریجنل سطح پر دی جا رہی جدید فیومیگیشن تھرمل مشینوں سے سکولوں، مسجدوں، بازاروں، گھروں اور اجتماعی مقامات پر مفت اسپرے کیا جائے گا۔ڈاکٹر اشتیاق گوندل نے کہا کہ موجودہ صورتحال رجوع الی اللہ اور قومی یکجہتی کی متقاضی ہے۔ کورونا اور ڈینگی جیسے چیلنجز کو شکست انفرادی اور اجتماعی نظام صفائی کو بہتر بنا کر ہی دی جا سکتی ہے۔سی ای او سید وقاص جعفری نے بتایا کہ ہم وزیر تعلیم اور وزیر صحت کو الگ الگ یہ پیش کش کر چکے ہیں کہ ہماری عمارات، ہمارے انسانی و دیگر وسائل۔۔ ہماری ہر چیز اس موقع پر اللہ کی رضا اور انسانیت کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔دارارقم فاؤنڈیشن کے جی ایم اور ترجمان علی رضا نے بتایا کہ اس مرحلہ میں ضلع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، حافظ آباد، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ کے اضلاع میں سپرے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر ضلعوں میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے اس کار خیر کو سر انجام دیا جائے گا۔

جی ایم عمران مرزا نے اور بخت زادہ نے بتایا کہ دارارقم سکولز ملک بھر میں 750 سکولوں اور سوا دو لاکھ طلباء و طالبات کے ساتھ ایک بڑا نیٹ ورک ہے اور ملک کے طول و عرض میں دارارقم کی تمام برانچز امتحان کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -