ایجوکیشن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے مطالعاتی سکیموں کی منظوری دیدی
لاہور( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی اکیڈمک کونسل کا آن لائن اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) کی زیرصدارت ہوا، جس میں مختلف تدریسی امور پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے علاوہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر سمیت مختلف مضامین کی مطالعاتی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آن لائن کلاسز کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا، یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کو بھی آن لائن ایجوکیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن فال 2020ء سے فزکس میں پی ایچ ڈی کا بھی آغاز کرے گی