حکومت موبائل فون کی صنعت کو ریلیف دے،بابرمحمود

حکومت موبائل فون کی صنعت کو ریلیف دے،بابرمحمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) صدرموبائل فون ایسوسی ایشن بابر محمود اور جنرل سیکرٹر محمد اعظم نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی معیاد دو ہفتے مزید بڑھا دی گئی ہے اور مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن چند طبقات کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جنہیں حکومت نے ضروری سمجھا لیکن حکومت کا دھیان موبائل انڈسٹری پر نہ پڑا جب کہ ایک طرف وزیراعظم آن لائن ایجوکیشن کا افتتاح کرتے ہیں اور دوسری طرف سب زندگی کے تمام طبقات زندگی موبائل فون کی سہولت کے بغیر نا مکمل ہیں موبائل فون کی انڈسٹری پہلے سے ہی بہت سارے بحران کا شکار ہے۔ حکومت سے التماس ہے کہ تاجروں کے سر پر چڑھے ہوئے اخراجات کو ادا کرنے کے لئے فوری ریلیف پیکج، آسان اور بلا سود قرضہ جات فراہم کرے۔