شاد باغ: فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاؤن، 5ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف

  شاد باغ: فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاؤن، 5ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے علاقے شادبا غ میں واقع مِلک شاپس اور دودھ لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔متعدددودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس میں موجود 11 ہزار 640 لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران4ہزار850لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا گیا۔کارروائیوں میں سبحان،سرسبز،لالی پہلوان،المصطفیٰ،شان چرغہ ملک سٹال، البرکت،گولو،عمر اوریوسف ملک شاپس میں موجود ناقص دودھ تلف کیا گیا۔مزید برآں میران حسین لجپال،فیضان ڈیری،حاجی گولو اور ارشد ملک شاپس کو مزید بہتر ی کے لیے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب سے تمام شاپس اور دودھ لانے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کو موقع پر چیک کیا گیا۔تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔عرفان میمن کامزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جاری جنگ میں بھی عوام تک معیار ی دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرملک شاپس اور دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں۔دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے صحت دشمنوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں چیکنگ کے ساتھ ساتھ خوراک کاکاروبار کرنے والوں کو کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -