(ن) لیگ مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی،پرویز ملک

(ن) لیگ مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہو(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عوام کررونا وائر س کے رحم وکرم پر ہیں حکمران قر نطینہ میں ہیں،ڈاکٹرز اور عوام کروناسے نہتے جنگ لڑ رہے ہیں وزیرمشیر سب اچھا ہے کے را گ آلا پ رہے ہیں، اور نالائق حکمران سیا ست چمکا رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پرلاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکارہونے والے مستحق افراد کی بلا تفریق امداد کا غیر اعلانیہ سلسلہ جاری ہے جو کام حکومت کوکرنا چاہیے تھا وہ مسلم لیگ (ن)کررہی ہے۔


،کورونا وائر س حکومت کی نااہلی سے پھیلا، پوری قوم پو چھ رہی ہے کہ بیرون ملک سے ملنے والی امداد حکومت کہاں خر چ کررہی ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی وجہ نا اہلی کی وجہ سے آج پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز سندھ سے بھی تجاوز کر چکے ہیں