عمران خان اپنی اے ٹی ایمز سے چندہ وصول کریں،حنا پرویز

عمران خان اپنی اے ٹی ایمز سے چندہ وصول کریں،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کرونا فنڈ کیلئے پہلی اپنی اے ٹی ایمز سے چندہ وصول کریں۔کرونا فنڈ کا حشر بھی ڈیم فنڈ جیسا ہی ہوگا۔تحریک انصاف کا نام تبدیل کرکے چندہ پارٹی رکھ دینا چاہیے۔عمران خان نے اپنے زندگی کے تیس سال چند ے اور زکوۃ کے پیسے اکٹھے کرنے میں گزار دیے۔علیمہ خان نے چندے اور زکوۃ کے پیسے سے دبئی اور نیو جرسی میں اربوں کی جائیدادیں خرید لی۔


حکومتی وزراء الزامات تراشی کی بجائے کرونا جیسی خطرناک بیماری کے خاتمے پر توجہ دیں۔پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت کو چندہ اکٹھا کرنے کی فکر پڑی ہیں۔سپریم کورٹ نے بھی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات بہت اچھے ہیں جبکہ حکومتی جماعت کے لوگ جن میں فیصل واوڈا،مراد سعید اور شہباز گل شامل ہین وہ مسلسل کرونا وائرس پر بھی اپنی سیاسی دکان چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔فیصل واوڈا تب کس کونے میں چھپ کر بیٹھے تھے جب عملی طور پر کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت تھی، ان کی جانب سے ایسی پریس کانفرنسز کی میں مذمت کرتی ہوں جو قومی اتحاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔