وقف املاک بورڈ 3ماہ کے کرائے معاف کرے، مکینوں کا مطالبہ

    وقف املاک بورڈ 3ماہ کے کرائے معاف کرے، مکینوں کا مطالبہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سینکڑوں کرایہ داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والے لاک ڈاؤن اور کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے پیش نظر3 ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے۔ای ٹی پی بی کی ملکیت مختلف تجارتی مراکز،رہائشی عمارتوں اور زرعی اراضی کے کرایہ داروں اور لیز ہولڈرز نے ”پاکستان“ کی وساطت سے وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے نام مشترکہ اپیل میں کہا ہے کہ2ماہ سے آمد و رفت پر پابندی اور فصلوں کی مارکیٹوں تک رسائی بند ہے جس وجہ سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ رہائشی افراد بھی گھروں میں قید زندگی گزار رہے ہیں اس لئے آمدن کا بھی کوئی ذریعہ نہیں۔محکمے کے کرایہ داران کا کہنا ہے کہ قیامت کی اس گھڑی اور کٹھن حالات میں ہم حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ ای ٹی پی بی کے زیر انتظام چلنے والے تمام تجارتی مراکز،رہائشی فلیٹس اور زرعی اراضی کا تین ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -