مولانا محمد یحییٰ خان نے اسلام کی اشاعت میں زندگی گزاری،علماء

مولانا محمد یحییٰ خان نے اسلام کی اشاعت میں زندگی گزاری،علماء

  

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے رہنمااور جامعہ حنفیہ قاسمیہ نارووال کے خطیب مولانا محمد یحیی خان محسن کی وفات پر انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عمر عبدالحفیظ مکی، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی،مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، مفتی شاہد محمود مکی، مولانا شفیق الرحمن وجھوی اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد یحییٰ خان محسن نصف صدی تک اسلام کی اشاعت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور خطابت کے ذریعہ اصلاح معاشرہ اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے رہے۔

وہ اکابرین اور اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -