فائرنگ سے رضا کا ر کا قتل قابل مذمت ہے،دردانہ صدیقی

فائرنگ سے رضا کا ر کا قتل قابل مذمت ہے،دردانہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،ربعیہ طارق صدر صوبہ وسطی پنجاب اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں صدر لاہور نے سرجانی ٹاؤن میں شرپسندوں کی فائرنگ سے الخدمت کے رضاکار جاوید کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ رب العزت جاوید کو شہادت کے بلند مرتبے سے سرفراز فرمائے۔

اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی سے ہمکنار کرے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار لاک ڈاؤن کے روز اوّل سے انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ راشن کے تقسیم اور مستحقین کی امداد کا کام کررہے ہیں جو شرپسند عناصر سے ہضم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں انتظامیہ کے غفلت اور کوتاہی عیاں ہے، بڑی مشکلوں سے اس شہر میں امن قائم ہوا ہے، جماعت اسلامی کسی قیمت پر اسے پھر سے برباد نہیں ہونے دے گی۔ دردانہ صدیقی نے مطالبہ کیا کہ جاوید شہید کے قاتلوں قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔