مولانا رجیع اللہ خان ہزاروی کے والد سپرد خاک

  مولانا رجیع اللہ خان ہزاروی کے والد سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (علماء مشائخ ونگ)پنجاب کے جنرل سیکرٹری معروف عالم دین مولانارجیع اللہ خان ہزاروی کے والدمولانا عبدالقیوم ہزاروی کی نمازجنازہ اداکردی گئی مرحوم کی نمازجنازہ انگوری باغ سکیم میں اداکی گئی۔علماء کرام واہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی نمازجنازہ میں مسلم لیگ (علماؤمشائخ ونگ) پنجاب کے صدرپیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،امن کمیٹی بین المذاہب کے چیئرمین سیدمحمودغزنوی،جامعہ منظورالاسلامیہ کے مہتمم مولانااسداللہ فاروق، جامعہ بیت القرآن لاہورکینٹ کے پرنسپل مفتی سیدعاشق حسین،کُل مسالک علماء بورڈکے چیئرمین مولانا محمدعاصم مخدوم،جمعیت مشائخ پاکستان کے آرگنائزر پیرایس اے جعفری،پی ٹی آئی علما ء مشائخ ونگ کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغرعارف چشتی ودیگرنے شرکت کی۔

ان رہنماؤں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اورانکے اہلخانہ کوصبرجمیل عطاء کرے(آمین)۔