احساس کفالت سنٹرز پر رقم ادائیگی سے قبل جراثیم کش سروے

احساس کفالت سنٹرز پر رقم ادائیگی سے قبل جراثیم کش سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 31 احساس کفالت سنٹرز پر رقم کی ادائیگی سے قبل جراثیم کش سپرے کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کلورین سپرے سے سنٹرز کے سارے ایریاز کو دھویا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپرے کا مقصد لوگوں کو صاف ستھرا جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے اور روزانہ سنٹرز کے بند ہونے کے بعد سپرے کیا جاتا ہے اور سنٹرز کے سارے پورشن کو کلورین ملے پانی سے دھویا جاتا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ لاہور کے 31 سکولوں میں رقم کی ادائیگی کے لیے سنٹرز بنائے گئے ہیں۔