اپوزیشن سیاست چھوڑ کر حکومت کا ساتھ دے،سمیرا

اپوزیشن سیاست چھوڑ کر حکومت کا ساتھ دے،سمیرا

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ اپوزیشن سیاست کرنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دے، لاک ڈان کے دوران عوام حکومت سے تعاون کرے تو کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

جبکہ سخت مشکلات اور وسائل کی کمی کے باوجودکورونا کے تدارک کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -