ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی خدمات یادگار ہیں،ڈاکٹر خاور

  ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی خدمات یادگار ہیں،ڈاکٹر خاور

  

لاہور (پ ر) وفاقی محتسب برائے بینکنگ وانشورنس ڈاکٹر خاورجمیل نے کہاہے کہ ڈاکٹر جمیل جالبی نے اپنے وقت کے ایک ایک لمحے کو بامقصد بنائے رکھا یہی جذبہ ہے جس کے نتیجے میں وہ علم و ادب کی دنیامیں غیرمعمولی کارنامے انجام دے سکے۔ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے ان کی یادمیں کتاب ”ارمغان جمیل“ لکھ کربڑی علمی و ادبی خدمت انجام دی ہے۔یہ کتاب مدتوں یادرکھی جائے گی اور اس کتاب کے ذریعے آنے والی نسلیں ڈاکٹر جمیل جالبی کے علمی قدوقامت کا اندازہ لگاسکیں گی۔وہ اپنے دورۂ لاہور کے موقع پر ڈاکٹر زاہدمنیرعامر کی نئی کتاب کے حوالے سے گفتگوکررہے تھے۔

دریں اثنا وائس چانسلرپنجاب یونی ورسٹی پروفیسرڈاکٹر نیازاحمداختر نے بھی ”ارمغان جمیل“ کی اشاعت پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کیاکرتیں، معروف ادبی مورخ،محقق،مترجم اور کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل جالبی کی یاد میں یہ کتاب پنجاب یو نیورسٹی شعبہ اردوکے چیرمین اور معروف محقق، دانشوراورشاعر پروفیسرڈاکٹر زاہدمنیرعامر کی کاوش کا نتیجہ ہے۔اس کتاب کی اشاعت کوعلمی دنیامیں ایک اہم واقعہ قراردیاجارہاہے اور اسے شعبہ اردو پنجاب یونی ورسٹی نے بڑی آب و تاب کے ساتھ شائع کیاہے۔مختلف علمی و تحقیقی موضوعات پراس سے پہلے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی چالیس کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -